تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بالی وڈ میں جسم فروشی کا دھندہ چلانے والی اداکارہ بے نقاب

بالی وڈ میں جسم فروشی کا دھندہ چلانے والی اداکارہ بے نقاب

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بالی ووڈ میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والا ایک گینگ پکڑ لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ گینگ کاسٹنگ ڈائریکٹر اور اداکارہ آرتی متل چلا رہی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آرتی متل دیگر اداکاراﺅں اور ماڈلز سے مختلف پراجیکٹس میں کاسٹ کرنے کے بہانے جسم فروشی کرواتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق آرتی متل نے ممبئی کے مضافاتی علاقے گوریگاﺅں میں ایک گھر میں یہ دھندہ چلا رہی تھی جہاں کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر دو ماڈلز کو ریسکیو کر لیا۔ اس گھر سے بازیاب کرائی گئی ماڈلز نے پولیس کو بتایا کہ آرتی متل نے ان دونوں کو 15، 15ہزار روپے دینے کا وعدہ کر رکھا تھا۔

پولیس والوں نے اپنے اہلکار کسٹمرز کے روپ میں اس قحبہ خانے میں بھیجے جس کے نتیجے میں آرتی متل کی رنگے ہاتھوں گرفتاری ممکن ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس قحبہ خانے کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی، جس پر چھاپہ مارا گیا۔ آرتی متل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button