تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کترینہ کیف اپنے گھر کے بجٹ پر ہر ہفتے میٹنگ کیوں کرتی ہیں ؟ جانیے شوہر وکی کوشل کا انکشاف

بالی وُڈ کے اداکار وکی کوشل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اور سپرسٹار اداکارہ کترینہ کیف ہر ہفتے گھر کے بجٹ کے حوالے سے میٹنگ رکھتی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق وکی کوشل جنہیں کترینہ کیف کی یہ عادت بہت اچھی لگتی ہے، نے بتایا کہ وہ اس بات کو انجوائے کرتے ہیں اور بالکل تماشائی کی طرح محسوس کرتے ہیں۔

اداکار نے ایک نجی چینل کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’سب سے مزیدار لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ گھر میں ہر ہفتے یا ہر دوسرے ہفتے میٹنگ رکھتی ہے۔ وہ سب چیزوں پر بات کرتی ہے اور گھر کے بجٹ کے بارے میں گفتگو کرتی ہے۔ وہ یہ دیکھتی ہے کہ پیسے کس چیز پر خرچ ہو رہے ہیں، خرچہ کیا ہے۔ یہ ایک بہترین بات ہے۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’جب اس بارے میں گفتگو ہوتی ہے تو میں انجوائے کرتا ہوں۔ میں تماشائی کی طرح پاپ کارن لے کر بیٹھ جاتا ہوں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button