تازہ ترینخبریںسپورٹس

محمد رضوان کا اپنی ٹیچر کو قرآن پاک کا خوبصورت تحفہ

محمد رضوان کا اپنی ٹیچر کو قرآن پاک کا خوبصورت تحفہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے امریکا کے ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک تحفے میں دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے۔

دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔بابر اور رضوان نے 31 مئی سے 3 جون تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔

اس سے قبل محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم ہارورڈ کے بی ای ایم ایس (BEMS) پروگرام میں جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھ سکیں۔

تاہم ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا، جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں رضوان کو بظاہر اپنی استاد کو قرآن دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button