تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ٹیکس نہ دینے پر مشہور کامیڈین کو پولیس نے روک لیا

ٹیکس نہ دینے پر مشہور کامیڈین کو پولیس نے روک لیا

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے مشہور کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اہلکاروں نے لاہور کے ڈیوس روڈ کے ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی اور ٹیکس کی عدم ادائیگی سے متعلق بتایا تو افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹیکس ادا کر دیا۔

اس موقع پر افتخار ٹھاکر نے کہا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانیاں پیدا کر دی ہیں اور موقع پر ہی ٹیکس ادا کر کے پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسائز اہلکار اپنا کام کر رہے ہیں وہ اگر روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی غلطی تسلیم کر لینی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button