تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت ٹرین حادثہ کا سبب سامنے آ گیا ، جانیے

بھارت ٹرین حادثہ کا سبب سامنے آ گیا ، جانیے

بھارت کے مشرقی صوبے اُڑیسہ میں تین ریل گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ہونے والے حادثے میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ جمعہ دو جون کی شام پیش آیا تھا۔

حادثے کی وجوہات کے بارے میں ہفتے کی شام تک کوئی ٹھوس بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ آج اتوار کو بھارت کے وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے نیو ٹیلی وژن نیٹ ورک دہلی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک سگنلنگ سسٹم میں خرابی تھی جس کی وجہ سے ٹرین غلط طریقے سے پٹری تبدیل کر رہی تھی۔
یہ تکنیکی خرابی ٹرینوں کے تصادم کا سبب بنی۔‘‘ وزیر ریلوے نے مزید کہا، ’’یہ کس نے کیا اور اس کی کیا وجہ ہے یہ پتہ چل جائے گا۔‘‘

حادثے کی مکمل تفصیلات ہنوز سامنے نہیں آئی ہیں تاہم وزارت ریلوے کی طرف سے جاری کردہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ تین ٹرینوں کا تصادم جمعے کی شام چھ بج کر 55 منٹ پر باہانگا بازار اسٹیشن کے نزدیک ہوا۔ یہ اسٹیشن کولکتہ سے 270 کلومیٹر جنوب کی طرف واقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button