تازہ ترینخبریںپاکستان

گومل یونیورسٹی میں شعبہ صحافت بند ہونے جا رہا ، آخر وجہ کیا ہے ؟

گومل یونیورسٹی میں شعبہ صحافت بند ہونے جا رہا ، آخر وجہ کیا ہے ؟

خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں گذشتہ 45 سال سے قائم شعبہ صحافت کو طلبہ کی کم تعداد کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فیصلے کی توثیق یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میٹنگ میں کی جائے گی۔

یونیورسٹی کی جانب سے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’شعبہ صحافت میں کم تعداد کی وجہ سے اس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس فیصلے کی توثیق یونیورسٹی سنڈیکیٹ کی اگلی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہو گی۔

گومل یونیورسٹی پشاور یونیورسٹی کے بعد صوبے کی سب سے پرانی یونیورسٹی ہے جہاں پر مختلف شعبہ جات میں طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر شکیب اللہ نے جہان پاکستان سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ’انتہائی آفسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ گومل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں گذشتہ کئی سالوں سے طلبہ کی تعداد انتہائی حد تک کم ہو چکی ہے اور اس شعبے کی طرف سے شعبہ صحافت میں طلبہ کی تعداد بڑھانے کی لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button