تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور: بہو سے شادی کے لئے دادا نے پوتے کو قتل کردیا

لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس نے اہل شرم و حیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہر صاحب درد دل اس پر رنجیدہ ہے۔ پولیس نے اپنے پوتے کے قتل کے الزام میں اسکے دادا کو گرفتار کیا، جس پر الزام ہے کہ اسنے اپنی ہی بہو سے شادی کرنے کے لئے اپنے چھ سالہ پوتے کو اغوا کر کے قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نذیر احمد اپنے بیٹے کی بیوی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ مجرم نے اپنے ہی پوتے چھ سالہ غلام مصطفی کو اغوا کر لیا اور بچے کے والد کو بلیک میل کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے تاکہ وہ اس سے شادی کر سکے۔ انکار کی صورت میں ملزم نے مصطفیٰ کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ جب ملزم مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا تو اس نے اپنے پوتے کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو نالے کے قریب پھینک دیا۔ قتل کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو بالآخر پکڑ لیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کے مطابق پولیس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ استغاثہ کی مدد سے مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم اپنے بیٹے سے یہ مطالبہ کرتا رہا تھا تاہم ایک روز بازار سے اسنے اپنے پوتے کو اغوا کر لیا جس کا اختتام پوتے کے قتل پر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button