تازہ ترینخبریںسپورٹس

شاہین آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ ، 1 اوور میں 4 چھکے

شاہین آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ ، 1 اوور میں 4 چھکے رسید کر دیئے

کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کی ڈومیسٹک ٹی20 لیگ ’ویٹیلیٹی بلاسٹ‘ (ٹی20 بلاسٹ) میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے جس میں چار چھکے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مخالف ٹیم وورسیسٹر شائر کے کیوی سپنر مائیکل بریسول کو ایک اوور میں چار چھکے رسید کیے۔

تاہم ان کی یہ جارحانہ اننگز ناٹنگھم شائر کے کام نہ آسکی اور وورسیسٹر شائر یہ میچ 56 رنز سے جیت گئی۔
جاری ٹی20 بلاسٹ میں شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ سے تو شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں تاہم لیگ میں ان کی بولنگ کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

انہوں نے لیگ میں ابھی تک پانچ میچز کھیل کر صرف پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں ان کی بولنگ اوسط 36 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button