تازہ ترینخبریںسیاسیات

کیا نواز شریف کی مقبولیت میں 70 فیصد اضافہ ہوا؟ حقیقت کیا ہے ؟

کیا ن لیگ کے رہنما نواز شریف کی مقبولیت پنجاب میں 70 فیصد بڑھی ہے ؟ حقیقت کیا ہے ؟

سوشل میڈیا پر ایک سروے بہت زیادہ زیر بحث ہے جس میں مبینہ طور پر صوبہ پنجاب میں 9 مئی کے بعد سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی مقبولیت میں یکدم اضافہ ہوا ہے۔

لیکن جہان پاکستان کی ریسرچ ٹیم نے اس سروے کی تحقیق کی اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کے پس پردہ حقائق جاننے کی کوشش کی جائے کہ اس سروے میں کتنی صداقت ہے .

21 مئی کو ”ڈیموکریٹک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ“ کے نام سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے صوبے سے متعلق سروے کے نتائج شائع کیے جس میں دکھایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کی مقبولیت کی درجہ بندی 9 مئی کے بعد 70 فیصد تک بڑھ چکی ہے

لیکن جہان پاکستان کی ریسرچ ٹیم کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ سروے شائع کرنے والے تھنک ٹینک کا کوئی وجود ہے یا پنجاب میں ایسا کوئی سروے کروایا بھی گیا ہے۔

جس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ کی گئی ہے وہ اکاؤنٹ حال ہی میں مارچ کے مہینے میں بنایا گیا ہے اور اس کے صرف 550 فالوورز ہیں، جبکہ اس کے ٹوئٹر بائیو میں لکھا ہے کہ یہ ایک ”اسلام آباد میں قائم عالمی تھنک ٹینک ہے جو باقاعدہ رائے شماری کر رہا ہے۔

اس ٹوئٹ کو اب تک تقریباً 8 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا اور 210 بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

اس سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سروے میں شامل افراد نے نواز شریف کے مخالف عمران خان کے بارے میں رائے بھی دی، جن کی مقبولیت 3 فیصد تک گر گئی ہے۔

ڈیموکریٹک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی کوئی ویب سائٹ نہیں ہے، نہ تو رابطہ کیلئے کوئی ٹیلی فون نمبر اور نہ ہی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی موجودگی نظر آئی ہے۔

جہان پاکستان کی ریسرچ ٹیم کو معلوم ہوا کہ اس ادارے نے اب تک تقریباً 10 قومی سروے شائع کیے ہیں، جن میں سے اکثریت، یعنی 7 سرویز حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہیں۔ جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سروے سیل نہیں بلکہ ایک پراپیگنڈا سیل کی ۔

سروے کرنے والے ایک مشہور المعروف ادارے کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ تنظیم کی طرف سے جس سروے کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ ”مذاق“ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ادارے یا جو لوگ ہیں یہ سروے کرنے والے اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button