تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی رینجرز پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کیس میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی رینجرز پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراداکبر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی رینجرز کو پیر کو ذاتی حیثیت میں اسلام آبادہائیکورٹ طلب کرلیا، جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے آئندہ سماعت پر ڈی جی رینجرز کے خلاف شوکازنوٹس جاری کروں گا۔

عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو ہدایت کی کہ ڈی جی رینجرزکوکہیں آئندہ سماعت پرخود آئیں، اگر بندہ نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کوبلاؤں گا اور اگر پھر بھی بندہ نہ آیا تو وزیر اعظم کو بلاؤں گا۔،

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 36کلومیٹر کے ایریا میں اگر امن کایہ عالم رہا تو آپ پھر اپنے گھر چلے جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے مراد اکبر کی بازیابی کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button