تازہ ترینخبریںسیاسیات

تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے قیادت کے دعوے کو مسترد کر دیا

تحریکِ انصاف کی خواتین کارکنان نے اپنی قیادت کے دعوے کو مسترد کر دیا

نو مئی کے واقعات کے بعد لاہور کی جیل میں قید تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے اپنی قیادت کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، لیکن انہیں بے گناہ قید کیا گیا ہے۔

جمعے کو پی ٹی آئی کی کارکنان سابق ایم این اے عالیہ حمزہ، صنم جاوید خان اور طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین کی لاہور کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

اس موقعے پر صنم جاوید خان سے پوچھا گیا کہ جیل میں تحریک انصاف کی خواتین پر تشدد کیا جا رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ ’جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، لیکن ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی ہے۔ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو ہمیں جیل میں نہیں رکھنا چاہیے تھا۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ’اس سے زیادہ تذلیل کیا ہو سکتی ہے کہ آپ آدھی رات کو عورتوں کو گھروں سے اٹھا کر لائیں گے اور گھسیٹ کر لائیں گے۔ اس سے زیادہ آپ عورتوں کی کیا تذلیل کریں گے۔

طیبہ راجہ نے کہا کہ ’آپ کو خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مسئلہ ہے تو سوشل میڈیا کے کیس کریں اس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ضروری تھا؟‘

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ جیل میں تحریک انصاف کی خواتین پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی خواتین پر مبینہ تشدد کی تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button