تازہ ترینخبریںپاکستان

بجٹ سے ایک ہفتہ قبل ایک کھرب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وفاقی بجٹ سے صرف ایک ہفتہ قبل 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 114 ارب کے منصوبوں کی منظوری دی۔

آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ سے صرف ایک ہفتہ قبل 10 ترقیاتی منصوبوں کی پے در پے منظوری دے دی گئی ہے۔ 114 ارب مالیت کے ان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی ہے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق 96 ارب کے 3 منصوبے حتمی منظوری کیلیے ایکنک کو بھیج دیے گئے ہیں جب کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کی لاگت میں 61 ارب روپے تک اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں 800 میگا واٹ مہمند ڈیم کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس پر 13.8 ارب کی لاگت آئے گی جبک 22 ارب کا سندھ سولر پاور پراجیکٹ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے 1.7 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ جامشورو میں کینسراسپتال کی اپ گریڈیشن کام نصوبہ منظور کیا جس پر 1.8 ارب روپے لاگت آئے گی اس کے علاوہ اسکردو میں 3.6 ارب روپے کی لاگت سے یونیورسٹی کے قیام، ریلوے ڈویژن سکھر کے لیے 9.6 ارب کے ٹریک سیفٹی منصوبے سمیت گوادر ایسٹ بے کے لیے 1.4 ارب روپے کے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button