تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور : ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا

صوبائی دارالحکومت میں مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

لاہور پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر سک نہر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی کو ٹرک نے کچل ڈالا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ بہن موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بھائی شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم ڈیڈ باڈی قبضے میں لے کر ابتدائی تفتیش کا آغار کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button