تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

فسطائی حکومت نے مارشل لا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کو پس پشت ڈال کر فسطائی حکومت نے مارشل لا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معیشت کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فسطائی حکومت پی ٹی آئی کو کچلنے کے ایک نکاتی ایجنڈےے پر کاربند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہورہا ہے، سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخ میں تیس روپے فی ڈالر کا فرق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں مقامی یا غیرملکی سرمایہ کاری ناپید ہے، سرمایہ کاری نہ آنے سے جی ڈی پی میں شدید سکڑاؤ پیدا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سرمایہ کاری نہ آنے سے معیشت کو شدید دھچکا پہنچے گا اور ملک نہایت بلند افراط زر، مہنگائی کے چنگل میں پھنسے گا۔

انہوں نے مزید ک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button