تازہ ترینخبریںسپورٹس

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دی

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک یا ممالک اور شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر کریں گے جس میں ایشین کرکٹ کونسل کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔

تاہم اب وکرانت گپتا نے اسپورٹس ٹاک کے دوران دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیف اور افغانستان، سری لنکا، بنگلا دیش کے سربراہان کرکٹ کی میٹنگ ہوئی، اس میٹنگ میں جے شاہ نے تمام بورڈز کو واضح کیا ہے کہ بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے حق میں نہیں ہے لہٰذا اس سے قبل بی سی سی آئی کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے حوالے سے جو بھی خبریں سامنے آئیں وہ غلط تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button