تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

اسرائیل کے بعد روسی ہیکرز بھی پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کیلیے سرگرم

اسرائیل کے بعد اب روسی ہیکرز بھی پاکستانیوں کی حساس معلومات چُرانے کے لیے سرگرم ہے اور روسی اے ٹی پی گروپ پاکستانی سرکاری اداروں کا ٹارگٹ کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے بعد اب روسی ہیکرز بھی پاکستانیوں کی حساس معلومات چُرانے کے لیے سرگرم ہے اور روسی اے ٹی پی گروپ پاکستانی سرکاری اداروں کو ٹارگٹ کرنے لگا ہے۔ اے پی ٹی گروپ حساس معلومات تک رسائی کیلیے مختلف کوششیں کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی حکومت نے تمام صوبوں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں روسی نیٹ ورک کے سائبر حملوں سے بچاؤ کیلیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آف لائن اور آن لائن نیٹ ورکس کیلیے الگ الگ سرور استعمال کیا جائے، تمام اقسام کی فائلز کی لوکیشن پر نظر رکھی جائے اور انٹرنیٹ کی ان کمنگ ٹریفک، استعمال کنندہ کے کنٹرول کو زیادہ سخت کیا جائے۔

وفاقی حکومت کے مراسلے میں انٹرنیٹ کے استعمال کو مخصوص لوگوں تک محدود کرنے اور سافٹ ویئرز کے استعمال سے قبل ڈیجیٹل کوڈ سائننگ کے ذریعے چیک کرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہیں جب کہ ایڈمنسٹریٹر کی سطح پر پاسورڈ باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہنے کی سفارش کی بھی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس ڈیٹا کا بیک اپ ہر صورت رکھا جائے اور ادارے ہنگامی صورت میں بچاؤ کیلیے مکمل پلان مرتب کر کے رکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button