تازہ ترینخبریںکاروبار

روسی تیل کی آمد سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی آئے گی؟

روسی تیل پاکستان آنے کے بارے میں لوگ مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر سوشل صارفین کی طرف سے یہ سوال جنم لے رہا ہے کہ درآمد شدہ تیل کا ایندھن کی بلند قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟

کیا روسی تیل کی آمد سے پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں بڑا گھٹاؤ دیکھنے کو ملے گا ؟

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اس سوال کا جواب دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پیٹرول کی قیمتیں جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ، تو کیا روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے بعد اس میں 100 روپے کی کمی کی جائے گی؟

وزیر نے اس کا جواب نفی میں دیا اور ان تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔

احسن اقبال نے انٹرویو میں کہا کہ 100 روپے تک کا اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن قیمت ضرور کم ہوگی اگر روسی تیل کی خاطر خواہ مقدار پاکستان آئے گی،ابھی ابتدا میں تھوڑی مقدار پاکستان آرہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button