
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ریسلر سیمی زین نے عمرہ ادا کرلیا۔
سیمی زین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پروفیشنل ریسلر اور ریسلنگ کی دنیا میں رہتے ہوئے میں ایسی جگہوں پر گیا اور میں نے ایسی چیزیں دیکھیں جن کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ ریسلنگ کی دنیا (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے مجھے ناقابل یقین تجربات سے بھری زندگی فراہم کی ہے جسے میں ہمیشہ پسند کروں گا اور اس فہرست میں مسجد الحرام سب سے اوپر ہے۔
واضح رہے کہ 38 سالہ سیمی زین کا اصلی نام رامی سبعی ہے اور وہ ریسلنگ کیریر کے دوران کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔
سیمی زین کینیڈا میں پیدا ہوئے اور ان کے والدین کا تعلق شام سے ہے جنہوں نے کینیڈا نقل مکانی کی تھی۔
Being a pro wrestler and being with WWE has taken me to places I never dreamed I’d get to see and do things I never thought I’d get to do. It has provided me a life filled with incredible experiences that I will cherish forever. This one is at the top of the list. الحمدلله pic.twitter.com/z7h1am3MID
— Sami Zayn (@SamiZayn) May 25, 2023