تازہ ترینخبریںسپورٹس

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ مجموعی طور پر انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

چیمپئن شپ کا فائنل ہارنے والی ٹیم 8 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقہ کو ساڑھے 4 لاکھ ڈالر ملیں گے، چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ ٹیم کے اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 لاکھ ڈالر، پانچویں پوزیشن کے ساتھ سری لنکا کے حصے میں 2 لاکھ ڈالر ہوں گے۔

چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ، ساتویں پر پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر یعنی (2 کروڑ 85 لاکھ روپے) انعامی رقم ملے گی جبکہ اسی طرح ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل انگلینڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان (7 سے 12 جون) تک کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button