تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

چوہدری پرویزالٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتارکرکے2جون تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے دو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پہلاوارنٹ 25مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری کیا گیا جبکہ اینٹی کرپشن عدالت نےدوسرا وارنٹ 26مئی کو جاری کیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پہنچ گئی، یاد رہے کہ پرویز الٰہی کی گوجرانوالہ مقدمے میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد لاہور پولیس پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کیلیے ان کی رہائش گاہ پہنچی تھی تاہم ان کی غیرموجودگی کے باعث گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے جبکہ ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کا بھی مقدمہ درج ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button