تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کی ایم پی اے رابعہ اظفر نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح پی ٹی آئی کی ایم پی اے رابعہ اظفر نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ایم پی اے رابعہ اظفر نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میں ایک تعمیری مقصد کے تحت سیاست میں آئی تھی۔

رابعہ اظفر نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی تحفظ کی ضامن ہیں، اپنے بچوں کو سیاسی ایڈونچر کے رسک پر نہیں ڈال سکتی۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا، وہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

پریس کانفرنس میں ابرار الحق نے کہا کہ شہداء نے اپنے وطن کیلیے جانوں کو قربان کیا، میں اپنے اداروں میں شہداٗ کے بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو توڑ پھوڑ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کرنے سے روکنے کی کوشش کی، شہداء کی یادگاروں پر جو واقعات ہوئے اس کی شدید تکلیف ہے، ایسے رویے کے ساتھ ہم آگے بڑھتے رہے تو پھر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

واضح رہے کہ نو مئی کے سانحہ کے بعد اب تک تحریک انصاف کے متعدد اہم رہنماؤں نے عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرلیں، جن میں سرفہرست اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، مسرت چیمہ ان کے شوہر جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری سمیت متعدد ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button