تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ہوٹلوں میں مردہ مرغیوں کا مکروہ دھندا بے نقاب

کراچی کے ہوٹلوں میں مردہ مرغیوں کا مکروہ دھندا بے نقاب ، 1 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

کالونی میں گشت کے دوران پولیس نے 2 سوزوکی پک اپ کو تلاشی کے لیے روکا تو اس پر مردہ مرغیاں لوڈ تھیں۔

پولیس نے گاڑیوں میں موجود تین ملزمان حسنین،جاوید اور فاروق کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی عمران عرف مانا فرار ہوگیا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مردہ مرغیاں ٹھٹھہ کے مختلف پولٹری فارمز سے جمع کرکے کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید کے مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹ اور مارٹ میں سپلائی کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد مرغیوں کا وزن 2 ہزار کلو سے زیادہ ہے، ملزمان گرفتاری سے پہلے ساڑھے سات سو کلو مردہ مرغیاں سپلائی کر چکے تھے،ملزمان روزانہ 20 سے زائد جگہوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرتے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button