تازہ ترینجرم کہانیخبریں

9 مئی کے واقعات پر مجموعی طور پر 499 ایف آئی آر درج کی گئیں : رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر مجموعی طور پر 499 ایف آئی آر کاٹی گئیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 499 ایف آئی آر میں سے صرف چھ کو پراسس کیا جا رہا ہے جن میں سے دو پنجاب اور چار کے پی سے ہیں جن کا ممکنہ ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 19 اور خیبرپختونخوا سے 14 افراد کو ملٹری کورٹس کے حوالے کیا گیا۔ دیگر ملزمان کا کیس متعلقہ عدالتوں میں چلے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 3944 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے پنجاب سے 2588 اور خیبرپختونخوا سے 1099 افراد گرفتار ہوئے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 80 فیصد افراد ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button