تازہ ترینخبریںکاروبار

مالی سال 23-2022: عام آدمی کی آمدن میں 11 فیصد کمی

رواں مالی سال 23-2022 کے دوران ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فی کس آمدن میں 11 فیصد کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال 23-2022 میں معاشی حجم 375 ارب ڈالر سے کم ہو کر 341.6 ارب ڈالر پر آگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی کس آمدن 15 سو 68 ڈالرز رہی۔

سال 2022 کے دوران فی کس آمدنی 17 سو 66 ڈالر اور 2021 میں فی کس آمدنی 16 سو 77 ڈالر تھی۔ ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری دیکھنے میں آئی اور اس شعبے میں کارکردگی 8.3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 8.49 فیصد رہی۔

تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری دیکھی گئی اور ہدف کے 9.4 فیصد کے مقابلے میں 10.44 فیصد کارکردگی دیکھی گئی۔ انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن کی کارکردگی 6 فیصد ہدف سے بہتر 6.93 فیصد رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button