پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے پارٹی چھوڑنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلا پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہے ہیں پارٹی چھورنے کے بعد پہلی بار ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے جس میں ملکی صورتحال اور مہنگائی پر تبصرہ کیا ہے۔
اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دیکھیے عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور موجودہ قیمتوں کا موازنہ پیش کیا۔
اسد عمر لکھتے ہیں کہ آٹے کی قیمت میں 132 فیصد اضافہ ہوا جب کہ چاول 88 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ مرغی 72 فیصد اور دال مسور کی قیمت 71 فیصد بڑھی ہے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا موازنہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اس دوران دودھ 44 فیصد جب کہ چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
اسد عمر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ایسی تباہی تاریخ میں کبھی نہیں آئی شاید اسی لیے آپ آج کل میڈیا میں مہنگائی کا تذکرہ نہیں سن رہے ہیں۔
دیکھئے عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائ ۔ تحریک انصاف حکومت خاتمے پر اور آج کی قیمتوں کا موازنہ : آٹے کی قیمت میں 132% اضافہ، چاول 88% ، مرغی 72% ،دال مسور 71%، دودھ 44%، چینی 37%۔ ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئ۔ شاید اسی لئے آپ آج کل میڈیا میں مہنگائی کا تذکرہ…
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 26, 2023