تازہ ترینخبریںسیاسیات

نواز شریف کی حکومت ختم کرنے میں فوجی اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ تھا ، عمران خان کا اعتراف

نواز شریف کی حکومت ختم کرنے میں فوجی اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ تھا ، عمران خان کا اعتراف

نواز شریف طویل عرصے سے یہ کہتے آئے ہیں کہ ان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی اور سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کا حکم فوجی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر دیا گیا اور کئی مرتبہ وہ اپنی لائیو ٹرانسمیشن میں ان مبینہ کرداروں کا نام بھی لے چکے ہیں ۔

عمران خان نے اپنے وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں الیکشن کے لیے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں وزیراعظم شہبازشریف، نوازشریف، مریم نواز ، آصف زرداری،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کے متن میں ایک پیراگراف نے سیاسی مبصرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ جواب دہندگان مسلح افواج کے بارے میں غلط تاثر پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو کہ مریم نواز کا بنیادی مقصد اور ہدف ہے جنہیں اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اپنے والد کو اقتدار سے ہٹانے کا بدلہ لینے کا بہترین موقع مل گیا۔

عمران خان کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اب یہ عام معلومات کی بات ہے کہ مدعا علیہ نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاہدہ کیا اور یہ شرط رکھی گئی کہ درخواست گزار اور ان کی سیاسی جماعت کو دہشت گرد قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے تاکہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کرنے کی جائے۔

اس بیان کو عمران خان کی جانب سے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ان کے سخت حریف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button