تازہ ترینخبریںدنیا

صدر کو قتل کر کے ، حکومت پر قبضہ کرنا چاہتا تھا !

صدر کو قتل کر کے ، حکومت پر قبضہ کرنا چاہتا تھا ! وائٹ ہاؤس سے ٹرک ٹکرانے والے شہری کا انکشاف

پیر کی رات تقریباً نو بج کر 35 منٹ پر وہ ٹرک لے کر وائٹ ہاؤس کے باہر لگے بیریئر کے بالکل قریب پہنچے اور اس کو ٹکر مار دی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے ان کو حراست میں لیا

کنڈولا کا کہنا تھا کہ میرا مقصد وائٹ ہاؤس میں داخل ہونا اور حکومت پر قبضہ کرنا تھا اور ملک کا سربراہ بننا تھا۔
جب حکام نے ان سے پوچھا کہ اقتدار پر قبضہ کس طرح کرنا تھا؟ تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے طے کر رکھا تھا کہ صدر کو قتل کروں گا اور جو راستے میں آئے گا اسے بھی ہٹا دوں گا۔

کنڈولا نے مبینہ طور پر حکام کو بتایا کہ وہ چھ ماہ سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کی تفصیل ایک گرین بک میں محفوظ ہے۔

جب خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے کنڈولا سے بیگ میں موجود جھنڈے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ نازیوں کی علامت ہے اور وہ بہترین تاریخ رکھتے ہیں۔
عدالتی دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’انہوں نے نازیوں کی آمرانہ فطرت اور ون ورلڈ آرڈر کی تعریف کی اور ہٹلر کو ایک مضبوط رہنما قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button