تازہ ترینخبریںپاکستان

یوم تکریم شہدا کی تقریب میں جنرل باجوہ کی شرکت متنازع بن گئی۔

آج یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ۔جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائیر اسٹاف بھی یادگار شہداء پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر بحث اور تنقید کی زد میں ہے جس واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یوم تکریم شہدا کی تقریب میں موجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ سابقہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں ۔ جبکہ جنرل (ر ) قمر جاوید باجوہ کی شخصیت بہت سی وجوہات سے متنازع رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر نے تنقید کا بھونچال برپا کر دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بہت سے سوالات جنم لے رہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منانے کا اعلان کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button