تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عدالت کا پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی جب کہ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل تیمور ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت کے بعد سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button