تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

اسد عمر نے پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی بے گناہوں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ میں ان حالات میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور قیادت کی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا، میں پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا سیکریٹری جنرل کا عہدہ اور کور کمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے پارٹی چھوڑنے کی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے روز لوگوں کی جانیں گئیں لوگ زخمی ہوئے، سرکاری تنصیبات اور ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے، فوج کی پاکستان میں اہمیت سب کو پتا ہے، عمران خان تجزیہ پیش کرچکے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کئی بارکہہ چکے ہیں مسلم دنیا میں سب سے پہلےفوج کو ہی نشانہ بنایا گیا، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ان سے زیادہ پاکستان کو فوج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے، اس وقت ہزاروں کارکن زیر حراست ہیں جن میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو بے گناہ ہیں، تحقیقات کرنا اور ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ قوم کہاں کھڑی ہے، ملک کو کہاں پر لے کر آگئے ہیں، عدلیہ فیصلے کرتی ہے اس پر عمل نہیں کیا جاتا۔ عدلیہ میں آپس میں اختلافات ہیں اور فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی الیکشن کرادیں تووفاق، کےپی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنےگی، آج بھی الیکشن کرادیں تو سندھ اور بلوچستان میں پی ڈی ایم کی حکومت بنے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی کے ساتھ قوم کے ساتھ کیا ہوا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے، مہنگائی، بیروزگاری سے عوام پریشان ہے عام شہری اس وقت مشکل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1971 کے بعد سے ایسے خطرناک حالات پیدا نہیں ہوئے جیسے آج ہیں، کوئی بھی اچھی صورتحال نظر نہیں آرہا ہے سب کو خراب نظر آرہا ہے، سیاسی لیڈر شپ کی ذمہ داری ہے کہ انہوں نے ملک کو یہاں سے نکلنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button