تازہ ترینخبریںکاروبار

پاکستان کیلئے روسی پیٹرول کا پہلا جہاز رواں ہفتے عمان پہنچے گا

وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے پیٹرول کا جہاز رواں ہفتے عمان پہنچے گا جہاں سے ایک لاکھ ٹن پیٹرول چھوٹے جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچایا جائے گا، ملک میں 4 لاکھ بیرل کی صلاحیت کی حامل نئی ریفائنری لگائیں گے، بڑی آئل ریفائنریز کو 20 سال تک انکم ٹیکس چھوٹ دیں گے۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روس سے پیٹرولی کا پہلا کارگو 27 یا 28 مئی کو عمان پہنچے گا، کارگو جہاز میں پاکستان کیلئے بھی ایک لاکھ ٹن تیل ہے، جسے چھوٹے جہازوں کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ روسی تیل جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا، پاکستان کے سمندر میں بڑا جہاز نہیں آسکتا، ہماری کسی بندرہ گاہ پر 50 ہزار ٹن سے بڑا جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکتا، اسی لئے عمان سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل یہاں منتقل کیا جائے گا، روسی تیل کی درآمد سے مارکیٹ پر فرق پڑے گا۔

پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل مہنگا کیوں ہے؟، اس حوالے سے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ تیار پیٹرول و ڈیزل پر 18 سے 20 ڈالر پریمیم کی ادائیگی ہے، خام تیل کے کارگو پر ایک سے ڈیڑھ ڈالر پریمیم آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں 4 لاکھ بیرل کی صلاحیت کی حامل نئی ریفائنری لگائیں گے، نئی ریفائنریز نہ لگیں تو 9 سال بعد سالانہ 22 ملین بیرل تیل منگوانا پڑے گا، پاکستان کی سالانہ ضرورت 20 ملین ٹن ہے، 9 ملین ٹن مقامی پیداوار ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ ریفائنریز جہاں ہوں گی اسے اسپیشل اکنامکس زون قرار دیا جائے گا، نئی اور جدید ٹیکنالوجیز والی ریفائنریز 5 سال میں مکمل کرنا ہوں گی، 3 لاکھ بیرل والی نئی ریفائنریز کیلئے ساڑھے 7 فیصد کسٹم ڈیوٹی ہوگی، پیٹرول اور ڈیزل پر 25 سال کیلئے ساڑھے 7 فیصد کسٹم ڈیوٹی دیں گے، 20 سال تک بڑی ریفائنزیز کو انکم ٹیکس چھوٹ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button