تازہ ترینخبریںپاکستان

کمرہ امتحان میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے طالبعلم جاں بحق

سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹھیڑہی میں گیارویں جماعت کے پرچے کے دوران کمرہ امتحان میں میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کے باعث طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھیڑہی میں گیارویں جماعت کے پرچے کے دوران حالت غیر ہونے پر طالب علم مہتاب علی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالبعلم کی موت حبس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔

خیال رہے کہ وزیر برائے تعلیمی بورڈ اسماعیل نے سندھ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے طلبہ کو امتحان دینے میں مشکلات کے پیش نظر امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی کہا تھا تاہم مختلف علاقوں میں تاحال لوڈ شیڈنگ کا سلسہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موسم گرما میں ہر سال کی طرح امسال بھی دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز یکم جون 2023ء سے اور اختتام 31 جولائی 2023ء کو ہوگا۔ یکم اگست سے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button