Uncategorized

نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52رنز سے شکست دیدی

ٹی 20ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52رنز سے ہرا دیا.
میگا ایونٹ کے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے،گلین فلپس39 اورجمی نیشام 35سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔
164رنز ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 111رنزبناسکی،مائیکل وان لینگن نے سب سے زیادہ 25رنز بنائے جبکہ زین گرین نے 23سکور بنائے،ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button