Uncategorized

قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا.شعیب اختر

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے
۔شعیب اختر نے کہا انہوں نے سرکاری ٹی وی سے استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی سٹار کو ایسا نہ سننا پڑے کیوں کہ قومی سٹار کو قومی ٹی وی پر اس طرح نہیں کہا جاسکتا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ اپنے دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں رکھ سکتے، اس واقعے کے دن بھی ایک گھنٹے کا وقت دیا کہ کوئی ان سے معافی مانگ لے اور وہ ختم کردیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button