تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی حکومت کی 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا

وفاقی حکومت نے بھی 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے بعد وفاق اور نگران پنجاب حکومت نے بھی سپریم کورٹ سے 14 مئی کو پنجاب میں انتخاب کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کردی۔

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر اپنا جواب جمع کرادیا، جس میں کہا گیا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، سپریم کورٹ نے خود تاریخ دے کر الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کر دیا ہے۔

جواب میں کہا گیا کہ اگر پنجاب میں انتخابات پہلے ہوئے تو قومی اسمبلی کے انتخابات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، پنجاب سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والا صوبہ ہے، پنجاب میں جیت سے یہ تعین ہوتا ہے کہ مرکز میں حکومت کون کرے گا۔

وفاق نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ اپنے 4اپریل کے فیصلہ پر نظرثانی کرے، پنجاب میں انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ ایک ہی وقت میں ہونے چاہییں۔

خیال رہے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button