تازہ ترینخبریںسیاسیات

اللہ جانے کون مائنس ہونے جا رہا ہے اور کون پلس

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ جانے کون مائنس ہونے جا رہا ہے اور کون پلس فیصلہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے۔ جو بھی ان کا ساتھ دے گا وہ ڈوب جائے گا شجر اور حجر بھی ان کا رونا رو رہے ہیں۔ یہ اللہ کو معلوم ہے کہ کون مائنس کون پلس ہونے جا رہا ہے تاہم اب یہ ہوکر رہے گا فیصلہ اسی ہفتے می ہو جائے گا یا زیادہ سے زیادہ اگلے ہفتے، جون میں چت یا پٹ ہوجائے گا۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ ساری قوم جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ بھی ہے۔ بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ معاشی حالات خوفناک ہو گئے ہیں اب اسمبلی میں جانے اور نہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو تین ماہ جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آ جاتی لیکن بکنے کا دھبہ کبھی نہیں مٹتا، نسلی اور اصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button