تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بھیک منگوانے کے لیے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی دس دن بعد بازیاب

پنجاب کے شہر صادق آباد میں بھیک منگوانے کے لیے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والے گینگ کا کارندہ گرفتار کر لیا۔

اے ایس پی حسیب میمن نے بتایا کہ 10 مئی کو اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو پولیس نے سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے بعد بازیاب کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے کارندے مختلف شہروں سے بچوں کو اغوا کرتے تھے اور پھر انھیں ٹریننگ دے کر ان سے بھیک منگواتے تھے، بچوں کو ٹریننگ کے بعد مختلف شہروں میں بھیجا جاتا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button