تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

میں نے تو یہی رہنا ہے ملک چھوڑ کر نہیں جانا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مائنس کرنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا؟ بتادیں مجھے مائنس کرنے سے کیا فائدہ ہے میں مائنس ہو جاتا ہوں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو تباہ کرنےکے لیے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے پاکستان میرا گھر ہے میں ملک سے کیوں باہر جاؤں؟ میں نے تو یہی رہنا ہے ملک چھوڑ کر نہیں جانا؟ میری کون سی پراپرٹی ہے باہر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کودلدل سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے شفاف الیکشن ہوں میں نے تو یہی رہنا ہے ملک چھوڑ کر نہیں جانا 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس ( ٹی او آر) میں نقائص کی نشاندہی کی۔

عمران خان نے کہا کہ ٹی اور آر میں سوچا سمجھا نقص موجود ہے یا اسے جان بوجھ کر چھوڑاگیا ہے، ٹی اور آر اس بات کا احاطہ نہیں کرتے کہ وزیراعظم دفتر یا ججز کی ریکارڈنگ کے پیچھے کون سے عناصر ہیں؟

عمران خان نے کہا کہ کمیشن کو تحقیق کا اختیار دیں کہ ریکارڈنگ میں کون سے طاقتور عناصر ملوث ہیں؟ کیونکہ فون ٹیپنگ آرٹیکل 14 کے تحت پرائیویس کے حق کی خلاف ورزی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button