تازہ ترینخبریںپاکستان

صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو کل تک کی مہلت

لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو کل تک مہلت دیتے ہوئے کہا 10بجے رپورٹ پیش کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔

آئی جی پنجاب نے بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت پیش کی اور بتایا کہ کمیٹی میں حساس اداروں کے افراد کو شامل کیا ہے،کمیٹی کا اجلاس کیا،50سے زائد سی سی ٹی وی کی مدد لی جبکہ وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے رابطہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جیو فینسنگ سمیت دیگر جدید طریقےسے کاوشیں کررہے ہیں، مجھے عمران ریاض کی بازیابی کے لیے مزید مہلت درکار ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے اس کا مطلب ہے آپ بے یارو مددگار ہیں، چار پانچ دن ہوچکے ہیں کوئی ڈیولپمنٹ نظر نہیں آئی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ جو بندہ خود چھپا ہو اس کو ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے، دوسرے صوبوں میں جانے، تفتیش کیلئےمتعلقہ اتھارٹی سےاجازت لینی ہے، اس کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

عدالت نے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو کل تک مہلت دیتے ہوئے ہدایت کیکل10بجے عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button