تازہ ترینخبریںپاکستان

عدالت سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف ریاض فتیانی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے جن 72 پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دیا ہے ان میں مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر، شفقت محمود، ریاض فتیانہ ودیگر کے استعفے بھی شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button