تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس : عمران خان کی ضمانت منظور، تفتیش جوائن کرنے کی ہدایت

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی دوجون تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

اے ٹی سی نے عمران خان کو تفتیش جوائن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آپ تفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button