تازہ ترینخبریںسیاسیات

ممکنہ پولیس آپریشن : زمان پارک آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا

پولیس کے ممکنہ آپریشن کے پیش نظر زمان پارک جانے والے تمام راستے بیریئر لگا کر بند کردیے گئے، پنجاب حکومت نے شرپسندوں کی حوالگی کیلئے 2بجےتک کا الٹی میٹم دے رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے زمان پارک میں دہشت گروں ‏کی موجودگی اورممکنہ پولیس آپریشن کا الٹی میٹم ختم ہونے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری زمان پارک آنےوالےراستوں پرپہنچ گئی ہے اور بیریئرزلگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز بھی پنجاب پولیس نے زمان پارک آنے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا تھا جبکہ کینال روڈ پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے بیریئرز لگا دیئے تھے۔

اس موقع پر بلٹ پروف جیکٹس پہنے پولیس جوان موبائل وینزکے ساتھ موجود تھے۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف نے پولیس اور میڈیا کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کی موجودگی میں سرچ آپریشن کریں مکمل تعاون کریں گے میڈیا نمائندگان چاہیں تو سرچ آپریشن کی براہ راست کوریج کریں۔

یاد رہے حکومت نے زمان پارک میں مبینہ موجود دہشت گرد کی حوالگی کاالٹی میٹم دے رکھا ہے ، حکومت کی ڈیڈ لائن آج دن 12 بجے اختتام پذیرہوگی۔

اس حوالے سے نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ دہشتگردوں کی حوالگی کے لیے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہےآج دوپہر دو بجے سے پہلے کچھ نہیں ہوگا۔

عامرمیر نے بتایا تھا کہ چالیس دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے عمران خان چارسو پولیس اہلکاروں کو آنے کی اجازت دیں، میڈیا بھی ساتھ ہوگا، جیوفینسنگ سےمعلومات ملیں، بیس سے چالیس دہشت گردزمان پارک میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد سعیدکی لوکیشن بھی زمان پارک میں ٹریس کی گئی تھی، جناح ہاؤس پرحملہ کرنےوالوں کازمان پارک سے رابطہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button