تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کی پولیس اور میڈیا کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی پیشکش

پاکستان تحریک انصاف نے پولیس اور میڈیا کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری زمان پارک آنے والے راستوں پر تعینات کردی گئی ہے، کینال روڈ پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے بیریئرزلگادیئےگئے ہیں۔

ممکنہ آپریشن پر پی ٹی آئی نے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کی موجودگی میں سرچ آپریشن کریں مکمل تعاون کریں گے میڈیا نمائندگان چاہیں تو سرچ آپریشن کی براہ راست کوریج کریں۔

Image

واضح رہے کہ حکومت نے زمان پارک میں مبینہ موجود دہشتگرد کی حوالگی کاالٹی میٹم دےرکھاہے،حکومت کی ڈیڈ لائن کل دن 12بجے ختم ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ممکنہ گرفتاری پر ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ گرفتاری سے پہلے یہ میرا آخری پیغام ہو کیونکہ پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button