تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے چھ طلبہ اور ایک ٹیچر زخمی

سنگوٹہ میں اسکول میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے چھ طلبہ اور ایک ٹیچر زخمی ہوگئے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے سنگوٹہ کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ٹیچر سمیت 6طلبہ زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ادارے اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے میڈیا کو بتایا کہ اسکول کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے6 بچے زخمی ہوئے ہیں، بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکارعالم خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے مزید تفتیش جاری ہے، واقعےمیں ملوث پولیس اہلکار کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی بچوں کی تعداد7ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button