تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

آزادانہ انکوائری ہوئی تو ثابت کروں گا کہ مظاہرین میں شامل اشتعال انگیز لوگ کون تھے؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادانہ انکوائری ہوئی تو ثابت کروں گا کہ مظاہرین میں شامل اشتعال انگیز لوگ کون تھے؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں حالیہ واقعات کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 22 مارچ کو اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کی کوشش کے بعد بیان ریکارڈ کیا تھا۔ اس بیان میں کارکنوں سے مسلسل کہا جو بھی اشتعال انگیزی ہو آپ نے پُر امن احتجاج کرنا ہے۔ کارکنوں کو تلقین کی کہ کوئی جتنا مرضی اشتعال دلائے آپ نے پر امن رہنا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزادانہ انکوائری ہوگی تو ثابت کروں گا کہ مظاہرین میں شامل اشتعال انگیزکون تھے اور کن کے پاس بندوقیں تھیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button