تازہ ترینخبریںپاکستان

چیف جسٹس عمر عطا بندیال: ’میں ہر کسی کو دیکھ کر کہتا ہوں گڈ ٹو سی یو‘

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ انھیں عمران خان کو ایک عدالتی سماعت کے دوران ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنی عدالت میں آنے والے ہر سائل کو ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ کہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے یہ ریمارکس ایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران دیے۔

اس مقدمے کی ابتدا پر چیف جسٹس نے وکیل اصغر سبزواری کو دیکھ کر مکالمہ کیا کہ ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کافی وقت بعد آپ میری عدالت میں آئے ہیں۔‘

چیف جسٹس نے مزید وضاحت کی کہ وہ ہر ایک شخص کا احترام کرتے ہیں اور یہ کہ ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ کے دن سابق وزیر اعظم کو حراست میں لیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عمران خان کو اپنی عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، اور جب عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’گڈ ٹو سی یو۔‘

ان کے عمران خان کے ساتھ اس مکالمے پر حریف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ایک کرپشن کیس کے ملزم سے اس طرح کی بات کریں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ’ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button