
سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے عمران خان کو غداری قانون کے تحت جیل میں رکھنا ناقابل معافی ہوگا اور اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ معاملات کو سلجھانے کے بجائے کوئی نیا ڈرامہ رچانے والی ہے؟۔
زلمے خلیل زاد نے کہا افواہ یہ ہے کہ وہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان کو نظربند کرنے اور جیل میں رکھنے کے لیے غداری کا ایک مبہم قانون وضع کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر غداری قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تو اس ناقابل معافی لاپرواہی کی کارروائی ہوگی۔
سابق امریکہ نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ میں موجودہ آرمی چیف کے استعفیٰ کے مطالبے کرتا ہوں، پاکستان میں انتخابات کی تاریخ طے کر کے معاملات کو پٹری پر لایا جائے۔
سابق امریکہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نےٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں پاکستانی عوام سے بھی التجا کرتا ہوں کہ وہ فیصلہ کن، واضح اور پُرامن سرگرمی میں حصہ لیں۔