تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور ایئرپورٹ کا رن وے بند کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے کو 20 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں، سی اے اے کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے36ایل20روز کیلئے لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے بند کیا جارہا ہے۔

سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے تعمیراتی کام کے باعث15مئی سے3 جون تک فلائٹ آپریشن کیلئے عارضی طور پر بند رہے گا۔

سی اے اے کی جانب سے نوٹم جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق آئی ایل ایس سروس بھی سیکنڈری رن وے پر معطل رہے گی، لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک صرف مرکزی رن وے سے ہوگا، نوٹم میں لینڈنگ ٹیک آف کے دوران طیاروں کے کپتانوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button