تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

’آئی جی تم ہمیں اغوا کر رہے ہو‘ عمران خان کا خصوصی پیغام

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مقدمات میں ضمانت ملنے پر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر گھنٹوں عدالت میں روکے جانے کے بعد لاہور زمان پارک کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔

لاہور روانگی کے دوران عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کیلئے نکل چکے ہیں اللہ کا کرم ہے، آئی جی اسلام آباد نے روکنےکی پوری کوشش کی، 3گھنٹےہمیں روکا گیا کہ بڑا خطرہ ہے ہم زور لگا کر باہر سڑک پر نکلے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے آئی جی کو کہا سارے پاکستان کو بتاؤں کہ تم ہمیں اغوا کر رہے ہو اسےکہا تم زبردستی روک رہے ہو جس پر آئی جی نے دباؤ میں آکر جانے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم جب باہر نکلے ہیں تو سڑکیں خالی پڑی تھیں کسی قسم کاخطرہ نہیں تھا انشااللہ 3 گھنٹے تک لاہور پہنچوں گا راستے میں جو لوگ استقبال کیلئےکھڑے تھے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button