تازہ ترینخبریںپاکستان

اقتدار میں آ کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وعدہ ہے اقتدار میں آ کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان آرمی چیف سے متعلق اہم گفتگو کی کہ جنرل عاصم منیر سے متعلق کبھی کوئی غلط بات نہیں سوچی، وعدہ ہے اقتدار میں آکر بھی ان سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ میرے متعلق جنرل عاصم منیر تک غلط باتیں پہنچاتے ہیں، یہ پیغام آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی بھیج چکا ہوں۔

اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے عدلیہ سے ریلیف ملنے کا دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے اغوا کیا پھر جیل میں وارنٹ دکھایا گیا، کل عدالت پہنچا تو پتا چلا کہ لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، گرفتاری کے بعد جو کچھ ہوا وہ ہونا تھا، پہلے بھی کئی مرتبہ یہ بات کر چکا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری گرفتاری پر لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا، دورانِ حراست نیب کے حکام کا رویہ اچھا رہا۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ ’سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟‘ اس پر عمران خان مسکرا دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button